نو سالوں سے لاپتہ عظیم دوست کیلئے کل سوشل میڈیا پر کمپین چلانیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گذشتہ نو سالوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گوادر سے جبری طور پر لاپتہ عظیم دوست کیلئے کل 8 ستمبر بروزجمعہ کوسوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر)پر ایک کمپین چلانیکا اعلان کیا گیا ہے ۔

لاپتہ عظیم دوست بلوچ کی ہمشیرہ رخسانہ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں بتایاجائے کہ ہمیں کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ میرے بھائی کو 3 جولائی 2015 کو گودار سے لاپتہ کیا گیا تھا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔ بھائی کے لاپتہ ہونے کے بعد ہم شدید اذیت کا شکار ہیں اور میری والدہ بیٹے کی انتظار اور غم میں مریضہ بن چکی ہے اور ہمارے گھر میں خوشی کے بجائے درد، تکلیف اور آنسوؤں نے ڈھیرا جما لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب میرے بھائی کو گمشدگی کو 9 سال کا طویل عرصہ مکمل ہوگیا ہے، یہ 9 سال ہم نے کیسے گزارے ہیں کوئی اس کا تصور نہیں کرسکتا، ہمارے پیارے زندہ اٹھا لئے گئے ہیں اور ہمیں وہ صحیح، سلامت اور زندہ واپس چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے ہم اپنے بھائی عظیم دوست بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے کل بروز جمعہ 8 ستمبر کو بلوچ وائس فار جسٹس سے مل کر ٹوئٹر پر ایک کمپین چلائیں گے میں تمام انسان دوست افراد سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ کمپین میں حصہ لے کر میرے بھائی کی بازیابی کے لئے آواز اُٹھائیں۔

Share This Article
Leave a Comment