اورماڑہ : غیر قانونی فشنگ کیخلاف مقامی ماہی گیروں کا نوٹس لینے کی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بحرہ بلوچ میں غیر قانونی فشنگ کیخلاف اورماڑہ کے ماہی گیروں نے نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

اورماڑہ سے مقامی ماہیگیروں کا کہنا ہے کہ اورماڑہ میں ٹرالرز و گجہ وائر نیٹ بڑی تعداد میں سرگرم میں ۔

ٹرالرز مافیا مقامی ماہیگیروں کے قیمتی جالوں کو روند کر لے جارہے ہیں جس سے غریب ماہیگیر کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز کارروائی کرنے سے قاصر ہے لہذابلوچستان حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اورماڑہ میں ٹرالرز مافیا ایک بار پھر سمندری حیات کی بے دریغ نسل کشی و سمندر کا صفایا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب اورماڑہ کے سمندری حدود میں ٹرالر نے جمیل نامی مقامی ناحدا کے قیمتی جالوں کو روند ڈالا جس کے سبب انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اورماڑہ کے مقامی ماہیگیروں کا کہنا ہے کہ ٹرالرز مچھلیوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ انکے قیمتی جالوں کو نقصان پہنچارہے ہیں جس سے انہیں لاکھوں کا نقصان آٹھانا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ فشریز اس حوالے سے کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو مقامی ماہیگیروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

مقامی ماہیگیروں نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی وہ اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھاکر ماہیگیروں کا واحد ذریعہ معاش سمندر کی تحفظ میں اپنا کرادر ادا کریں۔

Share This Article
Leave a Comment