لورالائی میں انجیر سے لوڈ اے سی ٹرالر نذر آتش، کروڑوں کا سامان خاکستر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کوئٹہ ڈیرہ غازی خان شاہراہ پر نامعلوم افراد کی جا نب سے چمن سے وہاگہ انڈیا باڈر افغان تاجر کے ٹرانزٹ کے انجیر سے لوڈ اے سی ٹرالر کو لگائی آگے سے ٹرالر اور ان میں موجود کروڑوں روپے کی انجیر جل کر خاکستر ہوگئی ۔

گزشتہ شب دوبجے کے قریب کوئٹہ ڈیرہ غازی خان شاہراہ سپین مسجد لورالائی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے چمن سے وہاگہ انڈیا باڈر افغان تاجر کے ٹرانزٹ کے انجیر سے لوڈ اے سی ٹرالر کو آگ لگادی جس سے ٹرالر اور ان میں موجود کروڑوں روپے کی انجیر جل کر خاکستر ہوگئی ۔

ڈرائیور گل محمد کے مطابق ایک فیلڈر گاڑی میں سوار افراد نے چلتی گاڑی پر پٹرول بم پھینکا جس سے گاڑی کو آگ لگ گئی آنا فانا گاڑی نے آگ پکڑ لیا۔

Share This Article
Leave a Comment