بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے انسانی حقوق کی ادارہ پانک نے میاں بیوی حانی گل اورسمیر بلوچ کے اغوا اور بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ "بلوچ مہاجرین کے خلاف اس طرح کی تشدد کی کارروائیاں ریاستی دہشت گردی ہے۔ اور ایسے واقعات کو ہم برداشت نہیں کر سکتے ہیں ۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ اسی تسلسل کا حصہ ہے جہاں دنیا بھر میں بالخصوص ایران اور افغانستان جیسے پڑوسی ممالک میں بلوچ فرزندوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ہم بین الاقوامی برادریوں سے ایسے واقعات کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پانک متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری کارروائی کریں اور مکمل تحقیقات شروع کریں اور اس ہولناک جرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
بیان میں مہذب دنیا پر زور دیتے ہوئے کہا گیاکہ وہ ایسے مظالم کے خلاف موثر کارروائی کریں۔