بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں پاکستانی سیکورٹی فورسزایف سی کیخلاف علاقہ مکینوں نے تربت و گوادر ٹو کراچی ایم ایٹ شاہراہ پر احتجاجاًدھرنا دیکر روڈ کو ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بلاک کردیا ہے ۔
مظاہرین میں خواتین وبچے بھی شامل ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکار کیمپ سے بلا وجہ آبادیوں پہ گھروں کی طرف فائرنگ اور گولہ باری کرتے رہتے ہیںجس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس کاایک ماحول ہے جس سے لوگ غیر محفوظ ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آبادی میں فورسز کا کیمپ ہٹا لیا جائے اور بلا وجہ فائرنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔
ان اک کہنا تھا کہ فورسز کی آئے روز فائرنگ ودہشت گردانہ رویے سے علاقے میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے ۔