بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں جنگ بندی اور امن کے لیے وہیر کے مقام پر مظاہرین نے شاہراہ بلاک کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق وہیرمیں انتظامیہ کے قبائلی عمائدین کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی جس کے بعد ٹریفک بحال کر دیا گیا۔
قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ اگر 3 دن تک جنگ بندی اور مورچے خالی نہ ہوئے تو عورتوں بچوں سمیت روڈ پر بیٹھ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وہیر کے مقام سے قبائلیوں نے وڈھ تنازعہ اور خون خرابہ روکنے کے لئے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، جس کے بعد انتظامیہ نے ان سے مذاکرات کی اور یقین دھانی کرائی کہ اگلے ایک دو دن میں مورچے خالی کرادیئےجائیں گے جس پر عوام نے 3 دن تک ہڑتال موخر کردیا۔