خضدار کے طلبا سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں طلباء کے ساتھ ناروا سلوک ، تشدد اور گرفتاریوں سمیت بلوچستان کے دیگر تعلیمی اداروں کے انتظامی بےضابطگیوں کے خلاف تنظیم کی جانب سے شال میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلباء و طالبات سمیت دیگر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد انتظامیہ طلباء کے جائز مطالبات پر عمل درامد کرے۔

مظاہرے میں شریک شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں انتظامیہ کی طرف سے طلباء کو حراساں کرنا کوئی نئی بات نہیں بلکہ کئی سالوں سے ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں جس سے طلباء و طالبات کو پرامن ماحول میں تعلیم حاصل کرنا مشکل بنتا جارہا ہے ۔

انھوں نے کہاکہ انتظامی بےضابطگیوں ، طلباء کے ساتھ آمرانہ رویوں اور ہراسمنٹ کی وجہ سے سینکڑوں طالب علم اپنا تعلیمی تسلسل برقرار نہیں رکھ پاتے اور انہیں دانستانہ طور پر تعلیم چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور جب طلباء انتظامی رویوں کے خلاف احتجاج کے لیے نکلتے ہیں تو انہیں مختلف ہتکھنڈوں سے خاموش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہیں دھمکی آمیز کال کیا جاتا ہے تاکہ طلباء اپنے آئینی و جمعوری حقوق سے دستبردار ہوں۔

مظاہرین نے کہاکہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا نہایت ہی مشکل ہے اور اگر کوئی تعلیم کے حصول کے لیے کالجز یا یونیورسٹیز میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو انہیں انتظامیہ کی طرف سے آمرانہ ریوں کا سامنا ہوتا ہے جس سے وہ مایوس ہو کر اپنا تعلیمی کیریئر چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

شرکاءمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامی مسائل کسی ایک تعلیمی ادارے یا ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں اس طرح کے مسئلوں کو پیدا کیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہوتےطرہتے ہیں تاکہ طلباء پرامن ماحول میں شعوری تعلیم سے دور رہیں ، بلوچستان جیسے پسماندہ علاقے میں اس طرح کے معاملات تشویشناک ہیں۔

مقررین نے کہاکہ ہم حکومتی نمائندوں اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان انتظامی بے ضابطگیوں کے خلاف نوٹس لیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلباء کے جائز مطالبات کو تسلیم کر کے ان پر عمل درامد کرائیں۔

Share This Article
Leave a Comment