امریکا کا شام میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی محکمہ دفاع نے دعوییٰ  کیا ہے کہ شام میں اس کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں داعش کے رہنما اسامہ المہاجر ہلاک ہو گئے۔

امریکہ کے مطابق داعش نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے دیگر ملکوں کے لیے بھی اب بھی خطرہ بنا ہوا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کوم) نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ شام میں روسی جنگی طیاروں کے ذریعہ امریکی ڈرونز کو ہراساں کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اس جنگ زدہ ملک میں ایک امریکی ڈرون نے حملہ کرکے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے گروپ لیڈر کو ہلا ک کردیا۔

سینٹ کوم نے بیان میں بتایاکہ جمعے کے روز کیے گئے اس حملے کے نتیجے میں مشرقی شام میں داعش کے رہنما اسامہ المہاجر مارے گئے۔

سینٹ کوم کے سربراہ جنر ل مائیکل کوریلا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،”ہم نے یہ واضح کردیا ہے کہ ہم نے اس پورے خطے میں داعش کو شکست سے ہمکنار کرنے کا عزم کررکھا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "داعش اب بھی اس خطے اور دنیا کے دیگر ملکوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔”

سینٹ کوم نے دعویٰ کیا ہے اس کارروائی کے دوران کسی سویلین کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے تاہم آپریشن کے بعد اتحادی فورسز "ایک شہری کے زخمی ہوجانے کی خبروں کا جائزہ لے رہی ہیں۔”

Share This Article
Leave a Comment