حق دو تحریک نے پنجگور میںلاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے ۔
حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی ترجمان کامریڈ منیر احمد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عید الاضحی کے دوسرے روز شام 6 بجے جاوید چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بلوچ قوم پر ظلم و جبر کی انتہا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ بلوچ قوم یک مشت ہو کر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں۔
انہوں نے پنجگور کے غیرت مند عوام سے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنے اپنے علاقوں میں عیدگاہوں میں بھی اعلان کروائیں
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔