ہرنائی سے ایک شخص اغوا،ژوب میں ندی میں بہہ جانے سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے اطلاعات ہیں کہ ہرنائی روڈ مانگی روڈ کو نامعلوم مسلح افراد نے بند کرکے بیس کے قریب کوئلہ لیجانے والی گاڑیوں کو نذر آتش اور فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کے رہائشی ایک شخص کو بھی مسلح افراد اپنے حراست میں لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑیوں کو فائرنگ کے بعد نذر آتش کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ژوب میں طوفانی بارش کے باعث گاڑی ندی میں بہہ جا نے سے ایک شخص ہلاک ، جبکہ افراد زخمی ہو گئے ۔

پیر کو ژوب میں طوفانی بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے باعث کوئٹہ روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس کے قریب گاڑی ندی میں بہہ جانے سے ولی خان نامی ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد محمد اسماعیل ،حمید اللہ اورصادق خان معمولی زخمی ہو گئے ۔

جنہیں ریسکیو حکام نے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

Share This Article
Leave a Comment