پنجگور: اسکالر شپ و ٹیچر زکی عدم فراہمی کیخلاف نرسنگ کالج طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نرسنگ کالج آف پنجگور کے طالبات نے اسکالر شپ و ٹیچر زکی عدم فراہمی کیخلاف ٹیچنگ ہسپتال کے گیٹ کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے گائنی وارڈ، چلڈرن وارڈ، خواتین وارڈ کے روڑ کو بلاک کرکے شدید نعرے بازی و دھرنہ دیا۔

اس موقع پرنرسنگ کالج کے اسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔

مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پراسکالر شپ بحال کرو بحال کرو ،ٹیچر دو ٹیچر دو ورنہ کرسی چھوڑ دو جیسےنعرے درج تھے۔

مظاہرین نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گزشتہ دو سالوں سے ٹیچرز و اسکالر شپ کی محرومی کی خاطر سراپا احتجاج ہیں کوئی ہمیں سننے والا نہیں ہے حالیہ نرسنگ کالج کے امتحان میں کالج میں صرف تین اسٹوڈنٹس پاس ہوئے باقی سبھی فیل ہوئے جن کے زمہ دار ٹیچرز ہیں دنیا میں یہ ایک نئی تاریخ ہے کہ ایک کالج بغیر کسی ٹیچر کے اسکے اسٹوڈنٹس امتحان کیسے دے سکتے ہیں جبکہ تمام تر اسٹیڈی روکی ہوئی ہیں امتحان کی تیاری بغیر ٹیچرز کے کیسے ممکن ہوسکتی ہے یہ ایک ظلم ہے جو ہمارے ساتھ روا رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے ٹیچرز کے پنجگور کالج میں آرڈر و جوائننگ ہوئی ہیں وہ پنجگور کالج کے نام سے تنخواہیں بھی وصولی کررہے ہیں لیکن ڈیوٹی نہیں دے رہےہیں اس حوالے سے گزشتہ تین سالوں سے احتجاج پریس کانفرنس مختلف فورم و لیٹر کی صورت میں احکام کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن کسی کو پروا نہیں ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اس دھرتی کے بلوچ بہن ہیں ہمارے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے آج اگر یہ کالج چلے گی اسکے فائدے پورے پنجگور بشمول بلوچستان کو ملیں گے۔ اس پر غیر سنجیدگی سوالیہ نشان ہے آج ہم سڑکوں پر نکلے ہیں ہمیں خود اس معاشرے کی بے حسی پر افسوس و گن آتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دو سالوں سے اسکالر شپ نہ ملنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ و ریفریشمنٹ کے اخراجات ہم گھر سے اداکررہے ہیں ۔اس مہنگائی کے دور میں بلوچستان حکومت ہمیں تحفظ دینے کے بجائے سخت امتحان لے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات اسکالر شپ کی بحالی ٹیچرز کی تعیناتی ڈیوٹی پر موجود گی ہاسٹل بلڈنگ اور موجودہ امتحان میں فیل کرنے والے اسٹوڈنٹس کی دوبارہ امتحان کے مطالبے کو حل نہیں کیا گیا تو مزید اپنے حقوق کی خاطر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم پنجگور کے تمام سیاسی سماجی اسٹوڈنٹس تنظیم علمائے کرام سول سوسائٹی ہر مکتبہ فکر سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں ساتھ دیں۔

Share This Article
Leave a Comment