بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ڈیزل گاڑی میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کرہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
واقعہ ایران بارڈر سے ملحق بلوچستان کے سرحدی ضلع پنجگور کے علاقے پروم کپ میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق تیل بردار زمباد گاڑی جو ڈیزیل سے لوڈ تھا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ الٹ گئی۔جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے ایک نوجوان جھلس کر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے نوجوان کا تعلق گرمکان سے بتایا جارہا ہے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔