بلوچستان کے علاقے بلیدہ اور سنجاوی میںکینسر اور روڈ حادثے میں لڑکی سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پنجگور میں فورسزنے ایک نوجوان کوجبری طور پر لاپتہ کردیا۔
سنجاوی میں ویگن کھائی میں گر نے سے ایک شخص ہلاک ، 14 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یونین کونسل شیرین سے سنجاوی آ نے والی ویگن خاخان کے پہاڑ کے مقام پر موڑ کا ٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ویگن کے سوار ایک شخص ہلاک جبکہ 14افرادزخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔
دوسری جانب بلیدہ میں کینسر نے ایک لڑکی کی جان لے لی۔
ذرائع کےمطابق بلیدہ کے رہائشی آمنہ بلوچ ایک مدت سے کینسر کی مرض میں مبتلا تھے اور گذشتہ روز کراچی میں زیر علاج ضیاالدین ہسپتال میں وفات پاگئے۔
دریں اثنا ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری گمشدگی طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت مجاہد ولد فضل کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب فورسز نے پنجگور کے علاقے بونستان میں گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان جبری گمشدگی کا شکار بنایا ہے۔