سی پیک روٹ پر پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پریس ریلیز میں سی پیک روٹ پر پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان، کرکی اور کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کو تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، حملوں میں تین دشمن اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کا سرویلینس ڈرون بھی مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تجابان میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے راکٹ و دیگر خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ دریں اثناء سرمچاروں کے ایک اور دستے نے کرکی کے علاقے میں پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تیسرے حملے میں کولواہ کے علاقے رودکان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر کے گولے داغ کر نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن پر متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے وقت دشمن نے سرویلنس ڈرون کا استعمال کیا جس کو سرمچاروں نے مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں شدت کیساتھ جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment