بلوچستان کے شہر جعفر آباد سے گیارہ روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کے بیٹے کو پولیس نے جیکب آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرالیا۔
پولیس دعوے کے مطابق خفیہ اطلاع پر جیکب آباد کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر مغوی فرقان سومرہ کو بازیاب کرایا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
اوستہ محمد کے معروف تاجر اسلم سومرہ کے بیٹے کو گیارہ روز قبل جعفرآباد سے اغوا کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مغوی کی بازیابی کیلئے سندھ، بلوچستان کی پٹی پر دس روز قبل کیے گئے آپریشن میں اغوا کاروں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے انسپکٹر سمیت چھ اہلکار شہید ہوئے
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔