چین نے کوروناوائرس کی تحقیقات کا مطالبے مسترد کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

چین نے کورونا وائرس کے پیدا ہونے کے مقام کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

لندن میں چین کے نائب سفیر چن وین نے بی بی سی کو بتایا کے اس انکوئری کے مقاصد سیاسی تھے اور اس کی وجہ سے وبا کے خلاف لڑائی سے توجہ ہٹ جاتی۔

چین کے اس وبا سے نمنٹے کے طریقہ کار کے حوالے سے چہ مگوئیاں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے ایک غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

چن کا کہنا تھا ’آزادانہ تحقیقات کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں۔ ہم اس وقت وائرس سے لڑ رہے ہیں۔ ہم اس وقت اپنی توجہ وائرس کے خلاف لڑائی پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ ابھی اس کی تحقیقات کی بات کیوں کی جائے۔‘

’اس کی وجہ سے صرف توجہ بٹے گی اور وسائل منتقل ہو جائیں گے۔‘

سفیر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے وبا کے لیے ابتدائی ردعمل پر اٹھنے والی انگلیاں چین کے خلاف طویل عرصے سے موجود تعصب کو ظاہر کرتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment