بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کے سرحدی پوائنٹ جیرک بارڈر کے قریب کلگ کور کے مقام پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے تیل بردار گاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کی ۔
فائرنگ تیل کے کاروبارسے منسلک مسلم ولد شاہسوار نامی شخص زخمی ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیوں کے تیل سے بھری مشک پھٹنے سے لاکھوں کے تیل بہہ گئے۔
پروم بارڈر کمیٹی کے عابد اشرف کے مطابق تیل بردار انتظامیہ کے جاری کردہ لسٹ کے گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جن میں فدا احمد جائین غریب آباد پروم اللہ بخش جائین غریب آباد پروم بہادین جائین غریب آباد پروم شاکر جائین غریب آباد پروم ساکم جائین غریب آباد پروم نواب اللہ بخش گومازی دز پروم کی گاڑیوں و تیل کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ آج صبح 7:00 بجے پروم کے علاقے کلگ کور جوکہ جیرک بارڈر سے 22 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ایک گاؤں ہے۔ فورسز کی بلاوجہ فائرنگ سے 15 سے زائد گاڑیوں کی مشکیں پھٹنے سے لاکھوں روپیہ کے مالیت کا ڈیزل خاک میں مل گے اور علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
واقعہ کے خلاف بارڈر کمیٹی پروم نے ریش پیش کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کی مذمت کی گئی۔