بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ جت ڈنڈار سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کولواہ کے علاقہ ڈنڈار جت سے ناصر ولد خداداد ڈن سر شاپک اور سدھیر ولد میار سکنہ تنزلہ کولواہ کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
لیویز فورس نے جائے وقوعہ جاکر لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیں۔
دوسری جانب گذشتہ سال 16 دسمبر کو بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے سردار منیر جان روڈ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے عبدالقدوس بنگلزئی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
لواحقین نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے قدوس کی بازیاب کے لئے آواز اٹھایا تھا۔