ماہل بلوچ سےاعترافی بیان زور زبردستی لیاگیاہے،نصر اللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصر اللہ بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دو سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کے اکثر کارروائیاں مشکوک رہےہیں اس لیے ماہل بلوچ پر لگائےگیے الزامات کو مسترد کرتےہیں اور سمجھتےہیں کہ ماہل سےاعترافی بیان زور زبردستی لیاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی اخلاقی زمہ داری بنتی ہےکہ ماہل واقعہ اور بلوچستان میں سی ٹی ڈی کے دیگر کارروائیوں کے حوالے ایک فیت فائنڈنگ مشن تشکیل دے اور تحقیقات کراکے غیر جانبدانہ رپورٹ جاری کرکےاپنی زمہ داریاں پوری کرے۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتےہوئے کہا کہ ماہل بلوچ واقعہ اور سی ٹی ڈی کے دیگر کارروائیوں کا سوموٹو نوٹس لےکر تحقیقات کراکے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

https://twitter.com/Nasrullah_Baloc/status/1638504207572500482
Share This Article
Leave a Comment