امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر امریکہ کی امیگریشن پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’دکھائی نہ دینے والے دشمن کے حملے کے پیش نظر اور عظیم امریکی شہریوں کی نوکریوں کے تحفظ کے خاطر میں صدارتی حکم کے تحت امریکہ میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کروں گا۔
امریکی صدر ٹرمپ بش کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس کورونا ٹیسٹ کرنے کی شاندار صلاحیت موجود ہے۔
امریکی صدر کا وائٹ ہاوس میں کورونا سے متعلق روزانہ کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’امریکی ریاستوں کے گورنرز کو سمجھ نہیں کہ ٹیسٹنگ کیسے کی جائے۔‘
انھوں نے یہ بات امریکی ریاستوں کے گورنروں کے اس اعتراض کے جواب میں کہی جس میں انھوں نے یہ شکایت کی تھی کہ وفاق نہ بیرون ممالک سے ٹیسٹنگ کٹس منگوانے کے لیے وفاق نے مدد نہیں کی تھی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سیاسی جماعت ریپبلکن سے تعلق رکھنے والے امریکی ریاست میری لینڈ کے گورنر مائیک ہوگن اور ڈیموکریٹس سے وابستہ امریکی ریاست الیناس کے گورنر جے بی پریٹکر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’ انھیں ٹیسٹنگ کیسی کرنی ہے اس بارے میں زیادہ سمجھ نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ نائب صدر مائیک پینس نے آج گورنروں سے فون پر بات کی تاکہ انھیں مقامی لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کرنے کی ’زبردست صلاحیت‘ کے بارے میں بتائیں۔
تاہم منگل کو افکیشز ڈیزیز کے ماہر اور اعلیٰ حکومتی اہلکار ڈاکٹر فوسی نے اے پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکہ کے پاس تاحال کورونا ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ کی کافی سہولیات موجود نہیں ہے کہ وہ دوبارہ اپنی معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کر سکے۔