بارکھان متاثرہ خاندان عدالت میں پیش، زیادتی کا نشانہ بنا نیکا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سانحہ بارکھان کی متاثرہ خاندان آج کوئٹہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوا اوراپنابیان ریکارڈکرایا۔

متاثرہ خاندان کے وکیل تنویر مری ایڈووکیٹ نے میڈیا کوبتایا ہے کہ بچوں کا مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کروادیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدہ اور بچوں نے سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں نے بیان دیا ہے کہ لڑکی اور لڑکوں کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی ہے اور متاثرہ خاندان نے سردار عبدالرحمان کھیتران اور ان کے خاص کا نام لیا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ بچوں کے خون اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے سیمپل لئے گئے ہیں ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment