بلوچستان کے ضلع بارکھان سے خاتون سمیت 3 لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بارکھان پولیس کے مطابق حاجی کوٹ کے علاقے سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشیں کنویں کے اندر موجود ہیں ۔
پولیس ذرائع بتا رہے ہیں کہ ملنے والی لاشوں میں سے دو مرد اور ایک عورت کی ہے۔
لاشوں کوباہر نکالنے کاکام جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ایمولنس جائے وقوعہ روانہ کردی گئی ہیں۔
فی لحال لاشوں کی صحیح تعداد اور ہلاکت کے محرکات معلوم نہ ہوسکے ۔
بعض ذرائع اس خدشے کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ کنوئیں سےبرآمد ہونے والی لاشوں میںعورتوں ،بچوں اور نوجوان شامل ہیںجن کا تعلق ممکن ہے خان محمدمری کےفیملی سے ہو۔