وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز رہنماؤں کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سیکرٹریٹ آمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے مرکزی سیکرٹیریٹ آکر پارٹی کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کو مرکزی کانگریس کے انعقاد اور نئے عہدیداروں کے انتخاب پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئر سیکرٹری سید قادر آغا، مرکزی سیکرٹری سردار گل مرجان کبزئی، غلام صدیق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس دوران ملک میں جاری سیاسی صورتحال، پشتون بلوچ محکومی، دونوں برادر اقوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش اور خصوصی طور پر بلوچ و پشتون مسنگ پرسنز کے مسائل پر گفتگو ہوئی اور اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ ہمارا دشمن ایک ہے اور ہم نے ملکر اس مشترکہ دشمن کیخلاف جدوجہد کرنا ہے اور پشتون بلوچ اقوام کے درمیان سازش پیدا کرنے کی ہر کوشش کو ناکام کرنا ہے۔

ملاقات میں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ اس وقت انسانی حقوق کے تحفظ کا ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے اور اس مسئلہ سے مزید چشم پوشی اختیار کرنا ناممکن اور ہمارے غیور عوام کے لئے ناقابل قبول ہے۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پشتون و بلوچ برادر اقوام کے جملہ حقوق بالخصوص مسنگ پرسنز کے حوالے سے مشترکہ کاوشیں کی جائیں گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment