بلوچستان کے شہر گوادر سے حق دو تحریک کے اسیر سیاسی رہنماؤں حسین واڈیلہ ودیگر کوآج کوئٹہ کرائم برانچ تھانے میں ملاقات کیلئے ایک وفد ایڈوکیٹ راحب خان بلیدی کی سربراہی میں گیا، جس میں وکلاء پینل کے دیگر وکیلوں کے ہمراہ بلوچ طلباء رہنما بھی شامل تھے۔
اس موقع پر حق دو تحریک کے رہنما اسیر رہنما واجہ حسین واڈیلہ نے وفود سے مخاطب ہو کر کہا کہ ”گرفتاریوں اور قید و بند سے انکے حوصلے پست نہیں ہوتے ہیں، انکے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، یہ گرفتاریاں، ٹارچر سیلز اور عقوبت خانے بلوچ سیاسی کارکنوں کے دوسرے گھر ہوتے ہیں، وہ ایسے مشکلات اور سختیوں سے ہرگز گھبرانے والے نہیں ہیں بلکہ ان کا اپنے جدوجہد پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے۔
اس موقع پر اس نے غالب کا ایک شعر کہ کہا کہ یہ اچھا ہوا کہ ریاست نے تشدد اور حملے سے انکے پاؤں کے آبلے پھاڑ دیئے، اب ہم چلنے کے قابل ہوئے ہیں، زخم تو جلدی بھر جائیں گے۔
انہوں نے ان تمام ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا جو ان سے ملنے آئے تھے اور پیغام دیا کہ انکی طبیعت ٹھیک ہے انکے حوصلے بلند ہیں اور جدوجہد جاری رہے گا۔