ریکو ڈک پر کام کا آغاز،بیرک گولڈ سربراہ کی آمدکیلئے ایئرپورٹ کی دوبارہ فعالی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ریکو ڈک پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیرینا ہوٹل میں قائم ریکوڈک دفتر کو دوبارہ فعال کردیا گیاہے۔

اطلاعات ہیں کہ ایئرپورٹ اور دیگر معاہدوں کیلئے بیرک گولڈ کے سربراہ مارک برسٹو رواں ماہ بلوچستان پہنچیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ مارک برسٹو صوبے کے اسٹیک ہولڈرز سے اہم ملاقاتیں اور حکومت سے کیے گئے معاہدوں کو مزید وسعت دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بیرک گولڈ کے سربراہ مارک برسٹو ریکوڈک ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال اور نوکنڈی ٹو ریکوڈک روڈ کی تعمیر کا معاہدہ حکومت سے بلوچستان سے کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بیرک گولڈ کا دفتر سیرینہ ہوٹل کوئٹہ میں ہی قائم تھا جسے دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف معاہدے کے حوالے سے بلوچستان کے اندرپارلیمنٹیرین، قوم پرست سیاسی ومسلح تنظیموں اور بلوچ عوام کو شدید تحفظات ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment