تربت: گوکدان میں پاکستانی فورسز کی حکم پر دکانوں کی توڑپھوڑ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گوکدان میں پاکستانی فورسز کی حکم پرکانوں کی توڑپھوڑ شروع کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا میں وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی افراد ہاتھوں میں کدال لئے دکانوں کے چھتوں پرچڑھے ہوئے ہیں اور ان کے چھجے توڑ رہے ہیں۔

جبکہ ویڈیو میں مقامی افرادکو دیکھا جاسکتا جو اس عمل پر احتجاج کر رہے ہیں۔

فورسز حکام اور انتظامیہ نے اب تک اس کی وضاحت نہیں کی ہے کہ وہ کس بنیاد پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں۔لیکن بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز اپنی سیکورٹی کیلئے یہ کا م کر رہی ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں فورسز حکام کو شبہ ہے کہ آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں دکانوں اور گھرو ں کے اورپر بنے چھجوں کے آڑ لیکر ان پر اسنائپر اور راکٹ حملے کرتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور فورسز حکام کی جانب سے دکانوں کے چھجے توڑنے اور املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاج کیا ہے۔

واضع رہے کہ گوکدان میں پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیواو اور حسنین کمپنی پر کئی مرتبہ بلوچ آزادی پسندوں نے حملہ کیا تھا ۔سیکورٹی پر معمور اہلکار ہلاک کئے اور مشینریز کو نذرآتش کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment