بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک حب گوادر میں دو مہینوں سے جاری حق دو تحریک دھرنے پر پولیس نے پولیس نے دھاوا بول کر مظاہرین پرلاٹھی چارج کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اورمتعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔
گرفتار کئے گئے افراد میں حق دو تحریک بلوچستان کے حسین واڈیلہ، یعقوب جوسکی سمیت متعدد کارکنان شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے دھرنے پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ جس کی وجہ سے متعدد کارکنان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دھرنے پر پولیس کے حملہ، تشدد و گرفتاریوں پرحالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
حق دو تحریک کے کارکنان شہر میں جگہ جگہ مظاہرے اورٹائر نذر آتش کر رہے ہیں۔
مولانا ہدایت الررحما ن نے مظاہرین اور شرکاسے خطاب بھی کیا۔
خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے حکومت کو 2 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا۔