لسبیلہ کینال میں شگاف پڑنے سے حب و گڈانی کو پانی کی فراہمی معطل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے لسبیلہ کینال میں ایک مرتبہ پھر شگاف پڑگیا۔

گزشتہ ہفتے ساکران اٹک مڈول کے قریب لسبیلہ کینال میں تقریباً 35 سے 40 فٹ کا شگاف پڑا جسکی محکمہ ایریگیشن کی جانب سے مرمت کی گئی۔

کینال میں پانی چھوڑنے کے بعد کینال میں ایک مرتبہ پھر شگاف پڑگیا۔

گزشتہ ایک ہفتے سے حب اور گڈانی کو پانی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔

لسبیلہ کینال میں دوبارہ شگاف پڑنے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment