آپ نیوز چینل قانونی وتکنیکی وجوہات کے باعث بند کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان میں فوج کے زیر سایہ بزنس ٹائیکون و بحریہ ٹاو¿ن کے مالک ملک ریاض نے ‘آپ نیوز’ چینل کی نشریات بند کر دیں۔

اس پیشرفت سے متعلق آپ نیوز کے ملازمین نے میڈیا کو تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ چینل کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو کی گئی ای میل میں کہا گیا کہ ‘چیئرمین ملک ریاض کی طرف سے تمام کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ چند ناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر آپ نیوز کو مزید چلانا ممکن نہیں رہا، اس لیے فوری طور پر آج 11 اپریل سے چینل کی نشریات بند کی جارہی ہیں۔

ای میل میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنان کے واجبات ادا کیے جائیں گے جس کے تحت مارچ کی تنخواہ 15 اپریل تک ادا کردی جائے گی۔

اپریل سے 11 مئی تک نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 22 اپریل تک ادا کردی جائے گی جبکہ اس کے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ بھی کارکنان کو ادا کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ملک ریاض اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment