کوئٹہ: ڈاکو راج کیخلاف لکپاس شاہرہ احتجاجاً بلاک

0
141

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اورکراچی شاہراہ کولکپاس کے قریب تاجروں نے احتجاجاََبلاک کر دیا ہے۔

روڈ بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے مکمل پہہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ڈاکو راج ہے اور گاڑیوں کو لوٹاجارہا ہے لیکن بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے حکومتی فورسزملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے شریف شہریوں کو تنگ کرتے ہیں۔

تاجر یونین کی پیہ جام ہڑتال کی ٹرانسپورٹ یونیز نے بھی حمایت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here