بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ بروری کراس پر پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ہے۔
حملے میں کسی قسم کی کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں۔
سیکورٹی فورسز اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کردیں۔
واضع رہے کہ آج بلوچستان بھر میں فورسز اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پرچار حملے ہوئے ہیں۔