دکی میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلو چستان کے ضلع دکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز مانکی ڈیم میں مسلح افرادکی فائرنگ سے نوجوان بہادر خان عرف طوطی ولد جمعہ خان قوم استرانہ موقع پر ہلاک ہوگیا جن کی لاش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

جبکہ دوسرے واقعے میں مزدور چوک پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ٹیلے والے پر فائرنگ کی فائرنگ سے راہگیر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی راہگیرعبداللہ خان ولد احمد خان اور غازی خان ولد اولیا کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لورالائی منتقل کردیا گیا ہے جہاں دوران علاج زخموں کی تا ب نہ لا کر غازی خان نا می زخمی شخص جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے۔

جن کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment