ضلع گوادرمیں پانی بحران کیخلاف کوسٹل ہائی وے احتجاجاًبند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سی پیک کاحب کہلانے والے بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقوں سنٹ سر، کلاتو، گبد اور گرد نواح کے علاقہ مکنیوں نے پانی بحران و دیگر مسائل کے حل کیلئے مکران کوسٹل ہائی وے کو ایران بارڈر کے قریب گبد کراس کے مقام دھرنا دیکرپر احتجاجا بند کردیاہے۔

احتجاج کرنے والوں کے مطالبات میں پانی اور بجلی کی فراہمی، منشیات کا خاتمہ، آزادانہ بارڈر ٹریڈ سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔

احتجاجی دھرنے کی قیادت علاقے کے معتبر شخصیت اور سابق وائس چیئرمین گوادر نعمت اللہ ہوت کررہے ہیں اور سینکڑوں لوگ شریک ہیں۔

روڑ بلاک کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئی ہیں جس میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment