ضلع پنجگور: سراوان،تسپ اور گرمکان میں کھجور کے باغات نذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سراوان، تسپ اور گرمکان میں نامعلوم افراد نے کھجور کے باغات کو آگ لگا دی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سراوان میں نامعلوم افراد نے ماسڑ اکبر نامی شخص کے کجھور کے باغات کو آگ لگا دیا، جس سے کجھور کے درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ تسپ اور گرمکان میں بھی کجھور کے باغات کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تسپ کے علاقے میں فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو کرلیا گیا ہے مگر کھجور کے درخت اور فصلات کو کافی نقصان پہنچاہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment