بلوچستان کے علاقے سبی کے علاقہ لیویز تھانہ لونی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے ثنا اللہ ولد غلام محمد گولہ نامی شخص کو ہلاک کردیا۔
واقعہ کی طلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر مزید کارروائی کرنے کے بعد سول ہسپتال انتظامیہ نے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔
مزید تفتیش لیویز تھانہ لونی نے شروع کردی۔
ہلاکت کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔