تمپ میں مسلح افراد نے بلڈوزر کو نذرآتش کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں شاہاپ وکائی روڈ پر کام کرنے والے بلڈوزر کو نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگا دی۔

آگ لگنے سے بلڈوزر جل کر خاکستر ہوگیا۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ شاہاپ روڈ پر کام کرنے والے بلڈوزر کو عوام نے اپنی مدد آپ روڈ کی مرمت کیلئے لگایا تھا۔اور مذکورہ شاہاپ روڈ عبدوئی بارڈر پر تیل برادر گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

ویسے آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں سرکاری و عسکری کمپنیوں کے تعمیراتی کاموں کیلئے استعمال ہونے والے مشینریز پر حملہ آور ہوکر انہیں تباہ کرتے رہے ہیں لیکن تاحال اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment