بلوچستان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق چاغی کے علاقے لشکرآپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
جس کی شناخت برکت اللہ مینگل ولد محمد مراد مینگل سکنہ نوشکی کے نام سے ہوگئی ہے۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
لیویز نے لاش کو اہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
چاغی لیویز کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے۔مزید کارروائی چاغی انتظامیہ کررہی ہے۔