بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گیبن میں مسلح افراد نے یوفون موبائل ٹاور پر حملہ کرکے اس کی مشینری کونذرآتش کردیاہے۔
یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔
آمدہ اطلاعات کے گزشتہ رات کیچ کے علاقے گیبن بانیِ ڈک کے مقام پر قائم یوفون موبائل ٹاور پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے ٹاور کے سولر پینل اور مشینری پر فائرنگ کھول دیا۔جس کے بعد پوری مشینری کو نذرآتش کردیاگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق تین راتوں سے پاکستانی فوج مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ گیبن کے پہاڑی علاقوں میں جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
واضع رہے کہ ان علاقوں میں آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور موبائل فون ٹاورز کونشانہ بناتے رہتے ہیں تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔