بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے کل شب نوشکی کے علاقے زرین جنگل ایف سی کیمپ پر راکٹوں اور خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا۔ فائر کئے گئے متعدد راکٹ فورسز کے رہائشی کوارٹروں پر گرے جس سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے اور کیمپ کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں 3 اپریل کو ہمارے سرمچاروں نے قلات نیمرغ میں یوفون موبائل کی ٹاور اور مشینری کو بارودی مواد سے تباہ کیا۔ پاکستانی خفیہ ادارے ان موبائل ٹاوروں کو بلوچ جہدکاروں کی مخبری کیلئے استعمال کرتے ہیں جن کو ہم آئندہ بھی نشانہ بنائیں گئے۔
ہماری کارروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک تیزی کے ساتھ جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔