بلوچستان کے 31اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو کروانیکا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے 31اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع کوئٹہ، اور لسبیلہ کے علاو ہ تمام اضلاع میں انتخابات مورخہ 29مئی 2022کو کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ میں بلوچستان حکومت کی طرف سے حلقہ جات کی تعداد بڑھانے کی وجہ سے حلقہ بندی دوبارہ کی جا رہی ہے اور حلقہ بندی کی تکمیل کے بعد ان اضلاع میں انتخابات کا شیڈول بعد میں دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن، الیکشن شیڈول کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری کر دے گا۔

Share This Article
Leave a Comment