غیر قانونی فشنگ کیخلاف آج گوادر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ودھرنا ہوگا

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

بحرہ بلوچ میں مقتدرحلقوں کی سرپرستی میں غیر قانی فنشنگ کیخلاف آ ج بروزجمعرات بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال اوردھرنا ہوگا۔

گذشتہ روزحق دوتحریک بلوچستان کی اپیل پر گوادر میں تاریخ ساز احتجاجی موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی۔

ریلی کا آغاز سیرت النبی چوک جاوید کمپلکس سے ہوا جو استاد عبدالمجید گوادری روڈ، میرین ڈرائیو اور پورٹ سے ہوتا ہوا جی ٹی گیٹ کے سامنے اختتام پزیر ہوا۔

ریلی میں ضلع گوادر کے علاوہ تربت سے بھی موٹرسائیکل سوار شریک تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن اور دیگر نے کہا کہ حق دوتحریک نہ تھکی ہے اور نہ ہی مصلحت شکار ہوئی ہے اگر اب بھی کسی کو یہ زعم ہے کہ حق دوتحریک وقتی غبار ثابت ہوئی ہے تو آنکھیں کھول کر اس ریلی کو دیکھے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں پر سیاست کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے بلوچستان کی قومی ملکیت ریکودیک کا سودا کیا گیا ہے لیکن نام نہاد سیاسی جماعتیں چند سولر کے عوض سودا بازی کررہے ہیں جس طرح آرمی ایکٹ پر ووٹ دیکر لاپتہ افراد کے مسئلہ پر سودے بازی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ سیاسی بونوں، مکھیوں اور مچھروں سے نہیں بلکہ ہم مافیا کے خلاف جدو جہد کررہے ہیں۔

یہاں پر ماہی گیروں کا نام لیکر سیاسی شعبدہ بازی کئی گئی لیکن جب سے حق دوتحریک نے تحریک کا آغاز کیا تو عوام کی اکثریت نے حق دوتحریک کا کو اپنا نجات دہندہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حق دوتحریک کے پاس نہ مراعات کی پوٹلی ہے اور نہ ہی سولر کی جادو کی چڑی اگر ہے تو وہ خلوص ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں کی سیاسی قیادت نے عوامی مفادات کا سودا کیا ہے یہ سوداگر ہیں لیکن حق دوتحریک نے عوام کو سیاسی شعور دیا ہے جس کی وجہ سے گندم نما جو فروشوں کی حقیقت آشکار ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کی غیور عوام بالخصوص نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے تاریخی موٹرسائیکل ریلی کو کامیاب بناکر ظلم اور زیادتیوں کے خلاف لڑنے کا پیغام دیا ہے۔ عوام اور نوجوانوں کے اس جوش خروش نے ہمیں ایک مرتبہ نیا جوش و ولولہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے مالک ہم ہیں اور ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ اس کو بند کریں۔ ٹرالرمافیا نے غیرقانونی ٹرالرنگ کہ اجازت کے لئے کراچی پورٹ بند کیا تھا ہم اپنے روزگار کے تحفظ کے لئے گوادر پورٹ بندکررہے ہیں اگر حکومت غیرقانونی ٹرالرنگ کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ ہے تو آج رات تک دوسو ٹرالرز پکڑے اور مقدمات درج کرے پھر ہم اپنے احتجاج پر نظر ثانی کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ساحل بلوچستان ہمارا ہے اس کے تحفظ کے لئے ہم نے اپنی تمام کشتیاں جلائی ہیں سمندر ہماری زیست و مرگ کا مسئلہ اگر وہ ہمارا نہیں رہا تو کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور نوجوان آج گیارہ بجے صبح ملا موسی موڈ پر پہنچ جائیں جس کے بعد گوادر پورٹ پر دھرنا ہوگا اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب ساحل بلوچستان غیرقانونی ٹرالرنگ سے پاک نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج گوادر اور سْربندن میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھی کی جائے گی شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرنے پر انجمن تاجران کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment