نصیر آباد و کچھی میں 2 خواتین قتل،3افراد روڈ حادثے میں ہلاک

0
220

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد اور کچھی میں سیاہ کاری کے الزام میں 2خاتون قتل جبکہ روڈ حادثے میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔

کچھی میں سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے فا ئرنگ کر کے بہن کو قتل جبکہ اس کے مبینہ آشنا کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا۔

گزشتہ روز ڈھاڈر کے علا قے بالا ناڑی حاجی شہر میں مسلح شخص نے فا ئرنگ کر کے اپنی بہن مسماۃ (ن) کو قتل جبکہ اس کے مبینہ آشنا محمد ایوب کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔

واقعہ کے بعد مقتولہ کی نعش اور زخمی شخص سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مزید کارروائی بالاناڑی لیویزکچھی نے شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب نصیر آباد میں مختلف واقعا ت و حادثات میں عورت سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔

منگولی کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک عورت کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوریٰ کی حدود موڑ کے قریب لنک روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک عورت سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرحمان سوالی خان اور اس کا بیٹا عبدالرزاق شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دو خواتین مسماۃ (س) اور مسماۃ(ح) شامل ہیں۔

نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا

جبکہ نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود قومی شاہراھ پر کار اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں آصف،نوریز، مزمل سمیت دیگر شامل ہیں۔

جنھیں فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید علاجِ کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔

نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ محمد خان میں ملزم حمید نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیٹی مسماۃ ر کو قتل کر دیا۔

مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here