سبی: صدر پاکستان کے دورے کے موقع پر بم دھماکا،6 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبی میں صدر پاکستان عارف علوی کے دورے کے موقع پر بم دھماکا ہوا ہے۔

اب تک کی اطلا عات کے مطابق 6افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

زورداردھماکا جیل روڈ پر لوکل ریسٹ ہاؤس کے قریب ہوا۔

پولیس نے دھماکے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 6افراد ہلاک جبکہ 28ہوئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے اور ہلاک ہونے والوں کو سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی ایک روزہ دورے پر آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں سبی پہنچے ہیں۔

آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 28 زخمی سبی ڈسٹرکٹ اسپتال لائے گئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا حبیب چوک کے قریب ہوا جس میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کردیا اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا جس کے بعد دھماکے کی نوعیت کا پتا لگ سکے گا۔

دوسری جانب بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر احسان شاہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سبی اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment