ضلع کیچ: کولواہ سے فورسز ہاتھوں چرواہاجبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ شاپکول میں پاکستانی سیکورٹی فورسزنے ایک چرواہے کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

جس کی شناخت لعل بخش ولد نورمحمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لعل بخش کوگذشتہ دنوں چار مارچ 2022کو تنزلہ میں قائم فوجی چوکی میں پیشی کے بہانے بلایا گیا وہی سے لاپتہ کردیا گیا۔

سنگر نیوز کو بتایا گیا کہجبری طور پر لاپتہ کئے گئے لعل بخش پیشے کے لحاظ سے ایک چرواہا ہے۔ اور اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے اسے گزشتہ سال 13 نومبر 2021میں ان کی اہلیہ بی بی برپی اور بیٹی بی بی نہال اور نوسالہ بیٹاشوکت،سات سالہ یار محمد پنڈل دلمراد اور بارہ سالہ لعل بخش بابل سمیت ایک درجن سے زائد افرادکے ساتھ گرفتاری کے بعدلاپتہ کیا تھااور ٹارچر کرکے ایک ہفتے بعد منظرعام پر لاکر رہا کر دیاتھا۔

واضع رہے کہ کولواہ اور کیلکور کے پہاڑی سلسلوں میں چرواہا ہمیشہ فورسز کے جارحیت کے نشانے پر ہوتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment