ڈیرہ بگٹی میں ٹرک پر حملہ،کنڈکٹر ہلاک، ڈرائیور لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ریتی لے جانے والی ٹرک پر حملے سے کنڈکٹر ہلاک جبکہ ڈرائیور لاپتہ ہوگیاہے۔

رات گئے مسلح افراد نے ڈیرہ بگٹی میں ٹرک گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا۔

فائرنگ کا واقعہ سوئی کشمور کے مرکزی شاہراہ پر سوئی ڈیرہ بگٹی کے حدود میں پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ٹرک کا کنڈکٹر موقع پہ ہلاک ہوگیا جبکہ ڈرائیور تاحال لاپتہ ہیں۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ مذکورہ ٹرک ریتی لے جانے والی گاڑی ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ناہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے آیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment