بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے پہاڑی سلسلے سورگر میں گزشتہ چار دنوں سے پاکستان آرمی کی فوجی بربریت جاری ہے۔
انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے فوجی بربریت کی مکمل تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہورہی۔
البتہ گردو نواح کے علاقہ مکینوں کے مطابق جھاؤ کے تحصیل کورک کی تمام علاقوں کو فورسز نے مکمل سیل کیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ آرمی کیمپ کوٹو بگاڑی زیلگ، کوہڑو اور ڈولیجی کے فوجی کیمپوں سے سینکڑوں کی تعداد میں فوجی نفری اس وقت سورگر کے پہاڑی علاقوں میں کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
تاہم فورسزحکام اور علاقائی ذرائع سے تاحال کسی قسم کی گرفتاری وجبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے نہیں آئے۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ زمینی فورسز کی مدد کے لیے گزشتہ روز، ڈسٹرکٹ خضدار کے تحصیل نال اور تحصیل اورناچ سے فورسز کی بڑی تعداد سورگر پہنچ چکی ہے۔