ڈیرہ اللہ یار میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور بھتیجے کو قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور بھتیجے کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ فقیر محمد کنرانی میں ملزم شوہر ظفر علی کنرانی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی نوجوان بیوی نظیراں اور نوجوان بھتیجے لیاقت کنرانی کو شاٹ گن سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور ملزم آلہ سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اطلاع ملنے پرپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر علی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے لاشیں اپنی تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچائیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاکے حوالے کردی گئیں ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment