نوشکی: فورسز ہیڈ کوارٹرپرحملے کی ایف آئی آرمجید بریگیڈ کیخلاف درج کرلی گئی

0
293

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملے کی ایف آئی آر مجید بریگیڈ کیخلاف سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی میں 2فروری کو سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر ایف سی اہلکار کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی رخشان ڈویژن میں درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں مجید بریگیڈ اور دیگر معاونت کاروں کو نامزد کیاگیا ہے۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں ہلاک اہلکاروں کیعلاوہ حملہ آوروں سے برآمد سامان سمیت دیگر تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here