پنجگور ایف سی کیمپ پر مجید بریگیڈ کے قبضے کو 66 گھنٹے مکمل، مزید ایک فدائی شہید ہوا، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے پنجگور میں پاکستانی فورسز کے ہیڈ کوارٹرزجاپرریجنگ کی مزید تفصیلات میڈیو کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں واقع قابض کے فوجی کیمپ پر تیسرے دن بھی بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کا قبضہ قائم ہے۔

ترجمان نے کہاکہ گذشتہ 66 گھنٹوں سے بلوچ فدائین دشمن کی ہر پیشقدمی روک کر کیمپ پر قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ آج صبح پاکستانی فوج نے بھاری فضائی مدد سے کیمپ پر حملہ کیا لیکن فدائین کی شدید مزاحمت سے فوج کو دوبارہ بھاری جانی نقصانات سے دوچار ہوکر پسپا ہونا پڑا، اس جھڑپ میں مزید ایک فدائی نے شہادت کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ اب تک پنجگور میں چار فدائین شہید ہوچکے ہیں اور باقی فدائین مضبوط پوزیشن میں کیمپ اپنے کنٹرول میں لیکر 80 سے زائد دشمن فوج کے اہلکار ہلاک کرچکے ہیں۔ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائینگی۔

Share This Article
Leave a Comment