تربت میں پا کستان نیوی کی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستان نیوی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

سنگر کے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق آج بروزجمعہ 12 بجے کے قریب تربت شہر میں نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستان نیوی کیمپ کو راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق قریبی پہاڑوں سے کم از کم نصف درجن راکٹ فائر کئے گئے جو کیمپ کے اندرجا گرے۔

فائرکئے گئے مذکورہ راکٹوں سے جانی نقصان کی تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں ۤآئی اور نہ ہی فورسز حکام کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی ہے ۔

تاہم راکٹ حملوں کے بعد ایف سی اور انتظامیہ کی ایمبولینس اور بھاری نفری ایف سی کی نیوی کیمپ کی طرف جاتے دیکھے گئے۔

دھماکوں کے بعدنیوی نے نیول اسکول تربت کو آج سے تین دنوں تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

واضع رہے کہ نوشکی اور پنجگور میں گذشتہ دنوں فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کے اندربی ایل اے کے مجیدبریگیڈ کے فدائین کے حملے اور سینکڑوں ہلکاروں کی ہلاکت کے بعدبلوچستان بھر میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment